ابنا: جنرل مسعود جزائری نے کہا کہ امریکہ میں سرمایہ داری کے خلاف جاری عوامی تحریک نے امریکہ کو مجبور کردیا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف طرح طرح کے سناریو بناکر ایران فوبیا کی پالیسیوں کےسہارے اپنی دیوالیہ معیشت سے عالمی رائے عامہ کی توجہ ہٹانے کی کوشش کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو ڈرانے دھمکانے کی روش کبھی بھی فائدہ مند نہیں ہوسکتی اور ملت ایران گذشتہ تینتیس برسوں کی طرح سامراجیوں کی شکست تک ڈٹی رہے گي۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں دوسرے ممالک کی فوجی موجودگي بلاجواز اور غیر قانونی ہے اور غیر ملکی افواج کی موجودگي سے علاقے میں کشیدگي میں اضافہ ہوا ہے۔ بریگیڈیر جزائری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دوسرے ملکوں کونصیحت کرتا ہےکہ وہ علاقے سے اپنی فوجیں نکال لیں کیونکہ علاقائي ممالک امن و امان قائم رکھنے کی توانائي رکھتے ہیں۔....... /169